ماہِ رمضان ۱۴۴۱ھ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ سایہ فگن ہوا چاہتا ہے

محترمی والدین، اساتذہ اور عزیز طلباء و طالبات
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ماہِ رمضان ۱۴۴۱ھ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ سایہ فگن ہوا چاہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مہینے کی سعادتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اس سال کا رمضان المبارک ایسے حالات میں آیا ہے کہ جب پوری دُنیا ایک وبا کی لپیٹ میں ہے، یہ رمضان خصوصی طور پر رجوع الللہ کا مہینہ ہے. جس میں اللہ سے خصوصی طور پر دعا کی جائے کہ یااللہ اس وبا سے دنیا کو نجات عطا فرما اوراگر یہ ہماری آزمائش ہے تو ہمیں استقامت عطا فرما، روزے کا اصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے، اسکے لئے ہمیں فرض عبادت کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار کا خصوصی اہتمام کرنا ہے، اپنے عزیزواقارب کی ضرورتوں کا خیال کرنا ہے، صدقہ و زکوٰۃ کو حقداروں تک پہنچانا ہے،
اے اللہ اس ماہ کو ہمارے لیے اپنی رحمتوں، برکتوں اور انعامات کو سمیٹنے کا ذریعہ بنا اور دنیا وآخرت میں نجات کا ذریعہ بنا ۔۔۔۔ آمین

پرنسپل : حرا پبلک اسکول منظور کالونی کراچی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X